امریکہ میں فائرنگ

امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اس وقت فائرنگ کی جب بڑی تعداد میں لوگ نائٹ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔امریکی حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گاڑی کی تلاش جاری ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close