اسلام آباد(پی این آئی)برطانوی ائیر لائن کے پائلٹ نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے کا شکار ہونے سے بچا لیا۔
گزشتہ ہفتے دنیا کے مختلف حصوں میں طیاروں کے مختلف حادثات دیکھنے میں آئے جو سینکڑوں مسافروں کی ہلاکت کا سبب بنے۔ جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے جبکہ قازقستان میں ہونے والے طیارہ حادثے میں بھی 38 افراد جان سے گئے۔اب حال ہی میں بر طانیہ کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر فلمائے گئے ایک ڈرامائی لمحے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
وائرل ویڈیو میں پائلٹ کے عقلمندانہ اقدام سے طیارے کو طوفانی ہواؤں سے محفوظ ہوتا دیکھا گیا، ویڈیو میں برطانوی ائیرلائن کے طیارے کو لینڈنگ کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس دوران رن وے کو چھوتے وقت طوفانی ہوائیں طیارے کو ہلا دیتی ہیں۔ ویڈیو میں طیارے کے تیز ہوا کے جھونکوں سے ہلنے کے مناظر کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے تاہم پائلٹ نے خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری حکمت عملی اپناتے ہوئے لینڈنگ روک دی اور طیارے کو ممکنہ حادثے سے بچانے کے لیے دوبارہ ٹیک آف کر دیا۔جس کے بعد ویڈیو میں ٹیک آف کے بعد طیارے کو ایک بار پھر فضا میں جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں