امریکہ میں کار سوار نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 10 ہلاک، متعدد زخمی

امریکی شہر نیواورلینز میں کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

شہری حکومت کے مطابق نیواورلینز کی بربن اسٹریٹ میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی۔امریکی میڈیا نے عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھانے کے بعد گاڑی سے اتر کر فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کا سوار ہلاک ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہاں لوگ سال نو کا جشن منانے کے لیے جمع تھے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ویڈیو میں پولیس کو گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close