جب پاکستان میں 2025 کا آغاز ہوگا تو درحقیقت اس وقت تک دنیا بھر میں درجنوں ممالک نئے سال کو خوش آمدید کہہ چکے ہوں گے۔
وسطی بحر الکاہل میں واقعی جزائر پر مشتمل ملک کیریباتی اور اس کے سب سے بڑے جزیرے کیریتیماتی میں نئے سال کا آغاز دنیا میں سب سے پہلے ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق اس جگہ 2025 کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔اس کے بعد 3 بج کر 15 منٹ پر نیوزی لینڈ کے Chatham آئی لینڈ جبکہ 4 بجے نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں سمیت سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فینکس آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں اور Tokelau میں 2025 کا آغاز ہوگا۔
انٹرنیٹ ڈیٹ لائن کی دوسری جانب واقع ہوائی، امریکی سمووا اور متعدد امریکا کے زیرتحت جزائر وہ آخری مقامات ہوں گے جہاں نئے سال کے آغاز کے لیے لوگوں کو پاکستانی وقت کے مطابق بدھ تک کا انتظار کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن ایسے فرضی خط کا نام ہے جو سطح زمین پر شمال سے جنوب تک نصف النہار اولیٰ کے مخالف جانب واقع ہے۔ ایک ہی وقت میں اس کے دونوں طرف دو مختلف تاریخیں ہوتی ہیں، یعنی مغربی حصے کی تاریخ مشرقی حصے کی تاریخ سے ایک دن آگے ہوتی ہے۔
مجموعی طور پر دنیا بھر میں 39 ٹائم زونز کا استعمال کیا جا رہا ہے، کچھ ممالک تو اپنے پڑوسیوں کے وقت سے 15 یا 30 منٹ آگے پیچھے ہیں مگر کچھ جگہوں پر یہ فرق کئی گھنٹوں کا ہے۔مجموعی طور پر دنیا بھر میں نئے سال کو خیرمقدم کہنے کا عمل مکمل ہونے میں 26 گھنٹے لگتے ہیں۔تو ترتیب سے جانیں کہ دنیا کے مختلف خطوں میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کب ہوگا۔
منگل، 31 دسمبر
3 بجے سہ پہر، کیریتیماتی جسے کرسمس آئی لینڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اسی ملک کے کچھ دیگر مقامات پر نئے سال کا آغاز ہوگا۔3 بج کر 15 منٹ،نیوزی لینڈ کے مشرقی ساحل پر واقع Chatham آئی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔4 بجے،نیوزی لینڈ کے بیشتر خطوں (کچھ جگہوں کو چھوڑ کر)، Tokelau، سمووا، ٹونگا، کیریباتی کے فنیکس آئی لینڈز اور انٹار کٹیکا کے کچھ خطوں میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔5 بجے،فجی، مشرقی روس کے چھوٹے سے حصے اور بحرالکاہل میں واقع متعدد جزائر بشمول مارشل آئی لینڈز اور Tuvalu میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔
6 بجے شام،آسٹریلیا کے بیشتر حصوں بشمول میلبرن اور سڈنی، سولومن آئی لینڈز، New Caledonia، Vanuatu اور Papua New Guinea کے علاقے Bougainville میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔6 بج کر 30 منٹ،آسٹریلیا کے چھوٹے خطے بشمول ایڈیلیڈ میں 2025 شروع ہوگا۔7 بجے،آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ اور 6 دیگر مقامات بشمول مائیکرونیشیا، شمالی مارینا آئی لینڈز، انٹار کٹیکا کے چھوٹے حصے اور گوام میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔7 بج کر 30 منٹ،آسٹریلیا کا شمالی خطہ نئے سال کو خوش آمدید کہے گا۔
8 بجے،جاپان، جنوبی کوریا، روس کے کچھ حصوں، شمالی کوریا، انڈونیشیا کے کچھ حصوں، مشرقی تیمور اور Palau میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔8 بج کر 15 منٹ،مغربی آسٹریلیا میں 2025 شروع ہوگا۔9 بجے رات،چین، فلپائن، ملائیشیا، انڈونیشیا کے کچھ حصوں، منگولیا کے بیشتر حصوں، برونائی، روس کے خطے Irkutsk، انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں، ہانگ کانگ، سنگاپور اور مکاؤ میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔10 بجے،انڈونیشیا کے بیشتر حصوں، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا، لاؤس، روس کے کچھ حصوں، منگولیا کے کچھ حصوں، انٹار کٹیکا کے ایک چھوٹے حصے اور آسٹریلیا کے کرسمس آئی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔
10 بج کر 30 منٹ،میانمار اور آسٹریلیا کے زیرتحت Cocos آئی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔11 بجے،بنگلادیش، قازقستان کے کچھ حصوں، کرغزستان، بھوٹان، بحر ہند میں برطانوی ملکیت میں موجود جزائر، روس کے شہر Omsk اور انٹار کٹیکا کے ایک چھوٹے حصے میں 2025 شروع ہوگا۔11 بج کر 15 منٹ،نیپال نئے سال کا خیرمقدم کرے گا۔11 بج کر 30 منٹ،بھارت اور سری لنکا میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔
بدھ، یکم جنوری 2025
12 بجے رات،پاکستان، روس کے کچھ حصوں، قازقستان کے بیشتر علاقوں، ازبکستان، ترکمانستان، مالدیپ، تاجکستان، فرانس کے زیرملکیت جنوبی خطے، فرانس کے Kerguelen اور انٹار کٹیکا کے ایک حصے میں نئے سال کا جشن منایا جائے گا۔12 بج کر 30 منٹ،افغانستان میں نیا سال شروع ہوگا۔1 بجے،آذربائیجان، متحدہ عرب امارات، آرمینیا، روس کے ایک چھوٹے حصے، اومان، جارجیا کے بیشتر علاقوں، ری یونین آئی لینڈز، موریشس اور Seychelles میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔1 بج کر 30 منٹ،ایران نئے سال کا خیرمقدم کرے گا۔
2 بجے،روس کے دارالحکومت ماسکو، ترکیہ، سعودی عرب، عراق، ایتھوپیا، صومالیہ اور کینیا سمیت 17 دیگر مقامات پر 2025 کا آغاز ہوگا۔3 بجے،یونان، مصر، لبنان، روانڈا، رومانیہ اور 26 دیگر مقامات پر نیا سال شروع ہوگا۔4 بجے،جرمنی، نائیجریا، الجزائر، اٹلی، بیلجیئم، مراکش، البانیہ، فرانس اور 38 دیگر مقامات پر 2025 کا آغاز ہوگا۔5 بجے،برطانیہ، گرین لینڈ کے چھوٹے حصے، Cabo Verde اور Azores میں نیا سال شروع ہوگا۔
6 بجے،گرین لینڈ کے بیشتر حصوں، برازیل کی ریاست Pernambuco، جنوبی جارجیا اور ساؤتھ سینڈوچ آئی لینڈز میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔7 بجے صبح،برازیل کے بیشتر حصوں، ارجنٹینا، چلی کے بیشتر حصوں، یوروگوئے، انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں، پیراگوئے، فرنچ Guiana، فاک آئی لینڈز، Suriname۔ سینٹ پیری اور Miquelon میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔7 بج کر 30 منٹ،کینیڈا کے علاقوں نیو فاؤنڈ لینڈ اور Labrador میں نیا سال شروع ہوگا۔
8 بجے،کینیڈا کے کچھ خطوں، وینزویلا، بولیویا، پورٹو ریکو، جمہوریہ ڈومینیکن اور گیانا سمیت 24 دیگر مقامات پر 2025 کا آغاز ہوگا۔9 بجے ،امریکا کے مشرقی حصوں بشمول نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، کینیڈا کے کچھ حصوں، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، کیوبا، برازیل کے علاقے Acre، پاناما، میکسیکو کے چھوٹے حصے، ہیٹی، بہاماس، جمیکا، چلی کے ایک چھوٹے حصے اور Cayman آئی لینڈز میں نیا سال شروع ہوگا۔
10 بجے،وسطی امریکا، میکسیکو کے بیشتر حصوں، کینیڈا کے کچھ حصوں، کوسٹا ریکا، ایل سلواڈور، گوئٹے مالا، بیلیز، ہونڈراس اور Nicaragua میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔11 بجے،امریکا کے کچھ حصوں، کینیڈا کے کچھ حصوں اور میکسیکو کے کچھ حصوں میں 2025 کا آغاز ہوگا۔12 بجے دوپہر،امریکا کے کچھ حصوں بشمول لاس اینجلس اور سان فرانسسکو، کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا، میکسیکو میں Baja کیلیفورنیا، Pitcairn آئی لینڈز اور Clipperton آئی لینڈ میں نیا سال شروع ہوگا۔1 بجے،امریکی ریاست الاسکا اور فرنچ پولی نیشیا کے کچھ خطوں میں 2025 کا آغاز ہوگا۔
1 بج کر 30 منٹ،فرنچ پولی نیشیا کے Marquesas آئی لینڈز میں لوگ نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔2 بجے،امریکی ریاست ہوائی، فرنچ پولی نیشیا میں تاہیٹی اور کوک آئی لینڈز میں نئے سال کا آغاز ہوگا۔3 بجے سہ پہر،امریکی سمووا، امریکا کے زیرتحت کچھ جزائر جیسے مڈوے آٹول اور جزائر پر مشتمل ملک نیووے میں نیا سال شروع ہوگا، یہ آخری آباد علاقے ہیں جہاں نیا سال شروع ہوگا۔4 بجے،امریکا کے زیر تحت بے آباد جزائر بشمول بیکر آئی لینڈز اور ہاؤلینڈ سب سے آخر میں نئے سال کا استقبال کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں