یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان مطابق ملزمان کی شناخت محمد شفیق، عظمت علی، خضر حیات، مرزا سکندر، محمد نواز، شاہد امین، شہزاد یوسف، ظفر اقبال اور اسد عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات سے گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔
یف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹ ظفر اقبال کو منڈی بہاءالدین سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم بچوں کے اغواء اور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم ظفر اقبال انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں