7 روزہ سوگ کا اعلان

نئی دہلی: بھارت کی مرکزی حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی، اس کے ساتھ ہی آج ہونے والے تمام سرکاری پروگرام بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد ملک میں سوگ کی لہر ہے، تعزیتی اظہار کیلئے کانگریس نے پارٹی کے تمام پروگرام منسوخ کردیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا سلسلہ جاری تھا جسے فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے، انتقال کی خبر ملتے ہی راہل گاندھی گھر میں جاری پروگرام چھوڑ کر دہلی روانہ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوگ کی وجہ سے ترنگا اور کانگریس پارٹی کے جھنڈے سر نگوں رہیں گے، منسوخ کیے جانے والے پروگرام 3 جنوری 2025 کو دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کی خبر دیتے ہیں۔

مرکزی بینک کے بطور گورنر خدمات انجام دینے والے، ماہر معشیت سے سیاست دان بننے والے منموہن سنگھ علیل تھے اور نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں زیر علاج تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close