ویب ڈیسک(پی این آئی) سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منموہن سنگھ بھارت کے 13ویں وزیر اعظم تھے، وہ 26 ستمبر 1932 کو بھارت کے شہر گوالیار میں پیدا ہوئے تھے اور 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں،انہوں نے اپنے طویل سیاسی کیریئر میں بھارت کو عالمی سطح پر اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
ان کی قیادت میں بھارت نے 1991 کی اقتصادی اصلاحات کے دوران اہم تبدیلیاں کیں، جس کے بعد ملک کی معیشت نے تیز ترقی کی،ان کے زیر قیادت بھارت نے کئی بین الاقوامی اقتصادی معاہدے کیے اور عالمی سطح پر بھارت کا اثر و رسوخ بڑھایا۔ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کی تعلیمی صلاحیتوں، دیانتداری اور نرم مزاجی کے لیے جانا جاتا ہے, انہوں نے سیاست میں آنے سے پہلے ایک ماہر معیشت کے طور پر عالمی اداروں میں بھی خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال کی خبر پورے بھارت میں غم کی لہر دوڑا گئی ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں