نئی دہلی(پی این آئی) بھارت میں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کے پیچھے شرپسندوں کے علاوہ اسکول طلبہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں کم از کم 3 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز (بم سے اڑانے کی دھمکی) بھیجنے کے پیچھے ان ہی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ ملوث پائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں جن اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھکمی آمیز ای میلز موصول ہوئیں ان میں سے ایک اسکول وینکٹیشور گلوبل اسکول بھی تھا جسے اسی اسکول میں پڑھنے والے دو بہن بھائیوں نے دھمکی آمیز ای میلز بھیجیں۔پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ای میلز اسی اسکول میں پڑھنے والے دو بہن بھائیوں نے اس لیے بھیجیں کیونکہ وہ چاہتے تھے کے ان کے امتحانات ملتوی (کینسل) ہو جائیں۔
حکام نے مطابق کونسلنگ سیشن کے دوران دونوں طلبہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دنوں اسکولوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد یہ کرنے کا آئیڈیا آیا جبکہ دونوں طلبہ کو سرزنش(وارننگ)کے بعد والدین کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں مئی 2024 سے اب تک اسکولوں، اسپتالوں اور ائیرلائنز کو 50 سے زائد بم حملوں کی دھمکی ای میلز کے ذریعے بھیجی گئیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ دھمکی آمیز ای میلز بھیجنے والے اکثر افراد وی پی اینز استعمال کرتے ہیں جن سے ان کی لوکیشن معلوم کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں