صدر مملکت پر کالا جادو کرنیکا الزام، 2 افراد گرفتار

افریقی ملک کے صدر پر ’’کالا جادو‘‘ کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق زمبیا کے صدر پر کالا جادو کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے 2 زندہ گرگٹ سمیت دیگر سامان بھی بر آمد ہوا ہے۔زیمبیا پولیس نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملزمان کو جادو ٹونے کے ذریعے جنوبی افریقی ملک کے صدر کو ”نقصان پہنچانے“ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ موز مبیکن کے شہری جسٹن میبولیسی اور زیمبیا کے گاؤں سے لیونارڈ فیری کو دارالحکومت لوساکا سے گرفتار کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق “ مشتبہ افراد سے زندہ گرگٹ سمیت کالا جادو کے لئے استعمال ہونے والا مختلف سامان بر آمد ہوا، ملزمان پر الزام ہے کہ یہ جادوگری کی مشقوں میں مصروف تھے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close