6.3 شدت کا زلزلہ

سانٹیاگو (پی این آئی) چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔زلزلے کا مرکز کیوریکو سے 52 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا، زلزلہ پیما مرکز گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی طلاع نہیں ملی ہے۔چلی میں زلزلے کے جھٹکے شام 8:38 پر محسوس کیے گئے۔وسطی چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو سمیت کئی علاقوں میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں گاڑیوں، درختوں کو ہلتے ہوئے دکھایا گیا۔ وہیں تالاب کا پانی چاروں طرف چھلکتا دکھائی دیا۔

واضح رہے کہ چلی ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جسے پیسیفک رنگ آف فائر کہا جاتا ہے، جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ سنہ 1960 میں چلی میں 9.5 شدت کا اب تک کا سب سے بڑا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انتہائی طاقتور تھا جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔خیال رہے اس سے قبل رواں ماہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 7 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close