واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں ہونے والی اپنی تقریب حلف برداری میں چینی صدر شی جن پنگ کو بھی شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالنے جارہے ہیں اور ان کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہاں کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری میں چینی ہم منصب شی جن پنگ کو بھی شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ چینی صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے یا نہیں مگر صدر شی کی جانب سے ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا امکان بہت کم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں