خوفناک حادثہ، 6 افراد ہلاک 45 زخمی

بھارتی شہر ممبئی کے کرلا میں پیر کی رات ایک بس پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 49 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ رات تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب برہان ممبئی الیکٹرسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (BEST) کی بس (روٹ نمبر 332) کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر چڑھ گیا، جس کے بعد بس ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔

مرنے والوں کی شناخت کنیز فاطمہ انصاری، شیوم کشیپ، آفرین عبدالسلام شاہ اور انعم شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی بھابھا اسپتال پہنچایا۔ کچھ دیر بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں سمیت ہنگامی خدمات پہنچ گئیں۔

حادثے میں 45 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن میں سے کچھ اب بھی ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں زیر علاج ہیں۔جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بس کو تیز رفتاری سے دوڑتے اور لوگوں کو خطرے سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close