تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے والی ہے؟ اہم خبر

فرانس میں دائیں اور بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اعلان کے بعد حکومت کے گرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم مائیکل بارنیئر کی جانب سے سماجی تحفظ کے ایک بل کو پارلیمنٹ سے ووٹنگ کے بغیر پاس کرنے کے بعد اس اقدام کا اعلان کیا۔

نیشنل ریلی (آر این) کی پارلیمانی رہنما میرین لی پین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت عدم اعتماد پیش کرے گی لیکن وہ دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی ایسی کسی تحریک پر ووٹنگ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم یہ سمجھتے تھے کہ مائیکل بارنیئر کے آنے سے چیزیں بہتر ہوں گی لیکن یہ پہلے سے بھی بدتر ہوگئی ہیں۔’

دوسری جانب انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی میتھلڈ پانوٹ کا کہنا تھا کہ ’ حکومت کی جانب سے متعدد مواقعوں پر جمہوری اقدار کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہوں، ہم مائیکل بارنیئر اور ایمانوئل میکرون کی صدارت کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔’

اگر نیشنل ریلی کے تمام اراکین کی جانب سے دائیں بازو کی جماعت کے ساتھ ملکر ووٹنگ کی جاتی ہے تو اس صورت میں حکومت کو گھر جانا پڑے گا، اپوزیشن کے پاس اس تحریک کو لانے کے لیے 24 گھنٹے ہیں، عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ بدھ کے روز ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close