سعودی عرب میں رشوت اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزام میں 164 سرکاری ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
محکمہ انسداد کرپشن کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت تعلیم، وزارت صحت اور وزارت بلدیات سے ہے۔کرپشن کے الزام میں نومبر میں 370 افراد سے تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی سعودی عرب میں انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کنگ عبداللّٰہ پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس، کسٹم اتھارٹی کے 3 ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
وزارتِ داخلہ کے تعاون سے کی گئی کارروائی میں 3 ملازمین کو 6 مقیم غیر ملکیوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔سعودی انسدادِ بد عنوانی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ رشوت میں وصول کی گئی رقم 2.234 ملین ریال تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں