بھارتی نا اہلی کا ایک اور کارنامہ دنیا کے سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی بحریہ کی سب میرین گوا کے ساحل سے 70 میل دور مارتھوما نامی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق کشتی پر 13 ماہی گیرسوار تھے،بھارتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی جانب سےسرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔متاثرہ ماہی گیروں میں سے 11 کو تلاش کیا جا چکا ہے, تاہم ان کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق معلومات منظر عام پرنہیں لائی گئیں،لاپتہ 2 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے،واقعہ 21 نومبر کو گوا کے ساحل سے 70 سمندری میل دور پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close