ذہنی معذور افراد کے ہوم کیئر میں خوفناک حادثہ۔۔کئی افراد جاں بحق، افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسپین میں ذہنی معذوروں کے ہوم کیئر میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے ٹاؤن ولافرانکا ڈی ایبرو میں بزرگ افراد کیلئے ہوم کیئر قائم ہے جہاں ذہنی طور پر معذور عمر رسیدہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔ہوم کیئر میں 82 افراد رہائش پزیر تھے جہاں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 10ا فراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کی عمریں فی الحال سامنے نہیں آئیں تاہم ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔انتظامیہ نے شک ظاہر کیا ہےکہ آگ کمرے میں موجود گدے پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close