ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک،درجنوں زخمی،حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی

چین میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانےکا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا۔

چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں