لاہور(پی این آئی)چین میں گدھوں کے گوشت کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر پاکستان میں گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بیوپاریوں کے مطابق 20 ہزار والا گدھا 80 ہزار کا ہوگیا، گدھا گاڑی چلا کر گزر بسر کرنے والے پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔کراچی کے علاقے لیاری کی گدھا منڈی میں رونق ہے، بیوپاری اور خریدار تو ہیں لیکن سودا بن نہیں پارہا اور اس کی وجہ گدھوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔بیوپاری کہتے ہیں چین میں طلب بڑھنے کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، دانا اور چارا مہنگا ہونے سے بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
گدھا گاڑی چلانے والوں کے مطابق پہلے جو گدھا 20 سے 30 ہزار کا ملتا تھا اب وہ اسی ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ہوگیا ہے۔کراچی کی بعض سڑکوں پر آج بھی بھاری سامان کی نقل و حمل کے لئے گدھا گاڑی کو بطور ٹرانسپورٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں