ٹرمپ نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی

نیویارک (پی این آئی)امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایری زونا میں بھی فتح حاصل کرلی جس کے بعد ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 312 ہو گئی ہے جبکہ کملا ہیرس 226 حاصل میں کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری سوئنگ اسٹیٹ ایری زونا میں بھی فتح اپنے نام کرلی۔ ریاست ایری زونا میں ووٹوں کی گنتی 4 دن جاری رہی جب کہ امریکاکی پانسہ پلٹنے والی تمام 7ریاستوں میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن جیت گئی ۔

واضح رہے کہ چند رو ز قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی معرکہ جیت کر امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close