یو اے ای میں ملازمت کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) 2025 میں متحدہ عرب امارات ملازمت کی خواہش رکھنے والے افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 نوبر کو یو اے ای (متحدہ عرب امارات) میں تنخواہوں سے متعلق (Salary Guide) لائنز جاری کی گئی ہیں،بین الاقوامی ایچ آر کنسلٹنگ فرم رابرٹ ہاف کے مطابق 2025 میں متحدہ عرب امارات کی جاب مارکیٹ میں تیزی سے مسابقتی ہونے کی امید ہے۔ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو تہائی سے زیادہ ملازمین آئندہ برس ملازمتوں پر غور کر رہے ہیں، تاہم ملازمین کو اس کے لیے سخت مقابلہ درکار ہوگا کیونکہ بڑی تعداد میں تارکین وطن بھی کام کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل ہو رہے ہیں۔

سیلری گائیڈ میں کلیدی شعبوں میں سالانہ تنخواہ کی حدود کی تفصیلات دی گئی ہے اور نوکری تلاش کرنے کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

1- فنانس اور اکاؤنٹنگ
2025 میں مالیاتی منصوبہ بندی اور تجزیاتی مینیجر کی تنخواہ (98,000 ڈالر سے 138,000 ڈالر) جبکہ ٹیکس مینیجر کی تنخواہ (96,000 ڈالر سے 131,000 ڈالر) ہوگی۔مہارت: ERP، دو لسانی (عربی/انگریزی)، کارپوریٹ ٹیکس کا تجربہ،سرٹیفیکیشنز: ACA، ACCA، CIMA، CTA درکار ہیں،سرفہرست صنعتیں: مینوفیکچرنگ، ریٹیل، ریئل اسٹیٹ، یوٹیلٹیز/ری نیوایبل انرجی۔

2- انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)
آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بھی تنخواہ گائیڈ (سیلری گائیڈ) جاری کیا گیا ہے۔ جس میں پروڈکٹ مینیجر کی تنخواہ (81,600 سے 114,250 ڈالر)، سافٹ ویئر انجینئرنگ مینیجر کی (92,000 ڈالر سے 169,000 ڈالر) ہوگی۔مہارت: اس پوسٹ کے لیے پروگرامنگ (Python, Rust, Go)، UI/UX، اسٹیک ہولڈر مینجمنٹ درکار ہوگی،سرٹیفیکیشنز: AWS، CISM، Prince2، ISO27001،سرفہرست صنعتیں: جبکہ آئی ٹی کے لیے بہترین انڈسٹریز میں فناشنل سروس، ای کامرس، مینوفیکچرنگ، اور انرجیز سے وابستہ صنعتیں شامل ہیں۔

3- ایچ آر (ہیومن ریسورسز)
ایچ آر کے لیے اعلی ملازمتوں میں HR جنرلسٹ کی تنخواہ (31,250 ڈالر سے 66,250 ڈالر), جبکہ ایچ آر کے سربراہ کی تنخواہ (175,000 ڈالر سے 316,000 ڈالر) ہوگی، اس کے لیے مہارت ٹرانسفارمیشن اور تنظیم نو کا تجربہ، ڈیٹا اینالیٹکس درکار ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close