سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی این آئی)آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کے لیے نئے قوانین منظور کیے جائیں گے ۔ نوجوان صارفین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ٹیک کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی عزم ظاہر کیا۔واضح رہے کہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے یہ حد پہلے ہی مقرر کر رکھی ہے مثلاً انسٹاگرام صارفین پر عمر کی حد کا اطلاق کرتا ہے لیکن سوشل میڈیا کی پوری صنعت اس ضمن میں کوئی واحد طریقہ کار استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی تجویز کیا جا رہا ہے کہ ان پابندیوں کے لیے آسٹریلیا کو برطانیہ کے طرز کی کوئی سکیم متعارف کروانا چاہیے۔برطانیہ میں سوشل میڈیا پر پابندی کے اطلاق کا قانون ابھی تازہ مرحلوں میں ہے لیکن اس کے تحت کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سائٹس نہیں بلکہ بالغ افراد کے لیے مخصوص ویب سائٹ تک رسائی پر پابندی لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close