ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہوگئے

اسلام آباد(پی این آئی) امریکی صدارتی الیکشن کے 42ریاستوں کے نتائج آگئے،جبکہ 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک 267 جبکہ کاملا ہیرس کو 216 الیکٹورل ووٹ مل چکے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے کیلئے مزید 3 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں،ایوان نمائندگان میں ری پبلکن 176 اور ڈیموکریٹس 139 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں

ریپبلکنز جماعت سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی،ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12نشستیں جیت لیں، ریپبلکنزکی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51ہوگئیں،ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10نشستوں پرکامیابی حاصل کی،ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 42ہوگئیں۔ریپبلکنزصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نےاب تک کے نتائج کےمطابق فلوریڈا ،الاباما، مسی سپی، اوکلا ہاما ، میسوری ،ساؤتھ کیرولائنا،مونٹانا،یوٹاہ،ٹینیسی،کینٹکی،انڈیانا،ویسٹ ورجینیا،ایریزونا اور ارکننساس میں جیت چکے ہیں۔

جبکہ ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس نےکیلیفورنیا،اوریگن ،واشنگٹن ،نیوہیمپاشائر، الینوائے،میری لینڈ ، نیو جرسی ،کنیکٹی کٹ،میسا چوسٹس ،نبراسکا، ہوائی،ورجینیا،ورمونٹ اورمینے اورکولمبیا میں کامیابی سمیٹ لی۔امریکی میڈیا کےمطابق کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں