بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی نگرانی کا اختیار مل گیا

نئی دہلی(پی این آئی)بھارتی فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج کو سوشل میڈیا مواد کی براہ راست نگرانی کا اختیار مل گیا ہے اور فوج اب سوشل میڈیا مواد کو ہٹانے کے لیے براہ راست نوٹس جاری کرسکے گی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اس حوالے سے ایک سینیئر افسر کو انچارج مقرر کردیا ہے اور اس سینیر افسر کو آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن 79(3)(b)کے تحت اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھارتی فوج سے متعلق غیر قانونی مواد ہٹانے کی درخواستیں جاری کرسکےگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھارتی فوج مواد ہٹانے یا بلاک کروانےکے لیے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت پر انحصار کرتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close