نیا سوشل میڈیا ٹرینڈ کئی نوجوانوں کی جانیں لے گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا نے ہماری زندگی میں بہت سی مثبت اور منفی تبدیلیوں کی راہ ہموار کی ہے۔

نئی نسل بہت کچھ ایسا سیکھ گئی ہے جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔ ایسی کئی سرگرمیاں اب سوشل میڈیا کے باعث نئی نسل کی زندگی کا حصہ ہیں جن میں جان پر کھیلنا بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ون وھیلنگ پہلے بھی ہوتی تھی مگر سوشل میڈیا کے آنے کے بعد یہ رجحان زیادہ توانا ہوگیا کیونکہ اب اس میں انا پرستی، شرط، جوا اور دوسرا بہت کچھ شامل ہوگیا ہے۔

اب مغربی دنیا میں سب وے سرفنگ کا رجحان عام ہوا ہے۔ رواں سال نیو یارک میں سب وے سرفنگ ہاتھوں 6 اموات ہوچکی ہیں۔ یہ نیا سوشل میڈیا چیلنج ہے جو نئی نسل کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔نیو یارک کی ایک 13 سالہ لڑکی سب وے سرفنگ کی نذر ہونے والی اب تک کی آخری فرد ہے۔ یہ خطرناک چیلنج نئی نسل میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرہا ہے۔ سب وے سرفنگ میں نوجوان سب سے گزرنے والی کسی بھی کار یا بوگی پر سوار ہوتے ہیں۔

یہ ٹرینڈ پہلے بھی تھا مگر سوشل میڈیا کے بڑھتی ہوئی وسعت اور مقبولیت نے اِسے نئی زندگی دی ہے۔ یہ خطرناک سرگرمی بسا اوقات جان بھی لے لیتی ہے مگر اس کے باوجود نئی نسل سوشل میڈیا پر توجہ اور مقبولیت حاصل کرنے کے سب وے سرفنگ میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سی این این کو بتایا کہ رواں سال 6 اموات کے علاوہ سب وے سرفنگ سے متعلق 181 گرفتاریاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گزشتہ برس 5 ہلاکتیں ہوئی تھیں اور 118 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close