ایک اور بڑا حادثہ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

ویب ڈیسک (پی این آئی)شمال امریکی ملک میکسیکو میں بس کو خوفناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 26 اکتوبر کو میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں ایک ہائی وے پر ایک بس کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی بس ہائی وے پر موجود ایک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرائی اور پھر بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری۔حکام کے مطابق بس حادثے کی وجہ سے 19 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close