مسافر طیارے میں بم کی اطلاع

لاہور(پی این آئی)ہندوستان کے شہر احمد آباد سے لندن جانے والے بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، جس کے بعد طیارہ افغانستان روانہ کردیا گیا۔

احمد آباد سے لندن جانے والے انڈین مسافر طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی۔احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کراچی ریجن ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعد پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی کپتان سے ریڈیو کمیونیکیشن کیا۔بھارتی طیارے کے کپتان نے کہا کہ میں پرواز کو ہینڈل کر لوں گا اور جہاز کو اس کی منزل لندن میں ہی اتاروں گا۔اس کے بعد کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے اس کو پاکستانی حدود سے گزارا اور طیارہ افغنستان کی جانب چلا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت کے کئی طیاروں میں بم رکھے جانے کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں جس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیاں بھی حرکت میں آئی ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 95 پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان میں آکاسا ایئر، انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا کی پروازیں شامل ہیں۔ بھارت میں 10 دن میں 250 سے زائد پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close