سمندری طوفان نے تباہی مچادی، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

منیلا(پی این آئی) فلپائن کے شمال مشرقی ساحل سے سمندری طوفان ”ٹریمی“ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کم از کم 26 افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے.

غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث لوزون کے مرکزی جزیرے پر موسلا دھار بارشیں ہوئیں جو بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنیں محکمہ موسمیات کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواﺅں کے ساتھ یہ طوفان مغرب کی طرف کرڈیلیرا کے شمالی پہاڑی سلسلے سے بحیرہ جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے.

فلپائنی محکمہ موسمیات نے چند شمالی صوبوں میں شدید بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانی لہروں کے حوالے سے انتباہ جاری کردیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران طوفان کے نتیجے میں ناگا شہر سمیت وسطی بیکول کے خطے میں 14 اموات ہوئی ہیں زیادہ تر افراد پانی میں ڈوبنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے لقمہ اجل بنے. ٹریمی طوفان صوبہ اسابیلا کے شمال مشرقی قصبے دیولاکان سے ٹکرایا، تاہم شہر کے ڈیزاسٹر چیف ایزیکیل شاویز کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر طوفان کی ممکنہ زد میں آنے والے علاقوں میں تعلیمی ادارے اور کاروبار بند کرنے کا حکم دیا ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close