طلبا ونگ پر بڑی پابندی لگ گئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر پابندی لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ شیخ حسینہ واجد کے طلبہ ونگ چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ پر پابندی لگائی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں چھاتر لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبا مظاہرین پر حملے کیے تھے۔واضح رہے کہ پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 700 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close