خوفناک دھماکا، کئی اموات و متعدد زخمی

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی یو ایس اے ایس) کے صدر دفتر کے باہر زور دار دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ نے دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر لکھا کہ ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، بدقسمتی سے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا میں نشر فوٹیج میں ابتدائی طور پر انقرہ سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں واقع چھوٹے سے قصبے کہرامانکازان کے مقام پر دھوئیں گہرے بادل اٹھتے اور خوفناک آگ دیکھی گئی۔

ہبرٹرک ٹی وی نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یرغمال بنائے جانے جیسی صورتحال جاری ہے جب کہ نجی چینل این ٹی وی نے شام 4 بجے ہونے والے دھماکے کے بعد فائرنگ کی رپورٹ بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close