ایک اور بڑا دھماکا

کراچی(پی این آئی) آرٹلری ایمونیشن، میزائل، لڑاکا طیاروں اور ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت میں آئے روز حادثات کا سلسلہ جاری ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں زوردار دھماکے سے دو افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکا خماریہ میں سینٹرل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری میں ہوا۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ دھماکا فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن میں ہوا، آرڈیننس فیکٹری میں بم اور دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔آرڈیننس فیکٹری خماریہ بھارتی محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت گولہ بارود کی پیداوار کے بڑے یونٹوں میں سے ایک ہے، ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت میں ان حادثات کے بڑھتے رحجان کی بنیادی وجہ ناقص حفاظتی معیار و انتظامات ہیں، خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارت سب سے آگے ہے مگر غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص حفاظتی انتظامات بھارتی نااہلی کا پردہ چاک کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close