’تم ہمارے بادشاہ نہیں‘ خاتون سینیٹر برس پڑیں

آسٹریلیا کے دورے پر آئے برطانیہ کے بادشاہ چارلز پر آسٹریلین خاتون سینیٹر برس پڑیں۔

کنگ چارلس کے اعزاز میں پارلیمانی تقریب کے دوران خاتون سینیٹر نے کہا کہ تم ہمارے بادشاہ نہیں، تم نے آسٹریلیا کے اصلی باشندوں کی نسل کشی کی۔

خاتون سینیٹر نے بادشاہ چارلس کو کہا کہ ہم سے چوری کیا گیا مال واپس کرو۔

خاتون نے بادشاہ چارلس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینیں واپس کرو، تم لوگوں نے آبائی لوگوں کی نسل کشی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close