اہرامِ مصر کی بلند ترین چوٹی پرکُتا ؟؟؟ دنیا ورطہ حیرت میں

قاہرہ: مصر میں اہراموں کے اوپر پیراگلائڈنگ کرنے والے ایک سیاح نے 118 اہراموں میں سب سے بڑے اہرام گیزا کے اوپر ایک چونکا دینے والا مںظر دیکھا جس میں ایک کُتا اہرام کی چوٹی پر پہنچا ہوا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سیاح اکثر ان یادگاروں کے اوپر پیرا گلائیڈنگ کرتا رہتا ہے کیونکہ ان اہراموں پر چڑھنا سخت منع ہے۔ مسٹر لینگ نے اہرام کی ہزاروں فٹ کی بلندی پر کچھ حرکت دیکھی۔ قریب سے پتہ چلا کہ یہ ایک کتا ہے جو پرندوں کا پیچھا کرتے تے اہرام کی چوٹی تک پہنچ گیا تھا۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ کتا وہاں کیسے پہنچا اور یا نیچے کیسے اترا۔غیر متوقع نظارے نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ تحفظ کے خدشات کی وجہ سے اہرام پر چڑھنا سختی سے منع ہے۔کتے کی چڑھائی نے آن لائن تجسس ​​کو جنم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close