امریکا اور بھارت کے درمیان تاریخی معاہدہ طے

بھارت اور امریکا کے درمیان 32ہزار کروڑ روپے مالیت کا فوجی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت بھارت کی مسلح افواج کے لیے 31 پریbHڈیٹر ڈرون خریدے جائیں گے، بھارت کے لیے پریڈیٹر ڈرون کی دیکھ بھال، مرمت، اوورہال کی سہولت بھی قائم کی جائے گی۔

اس معاہدے سے بھارتی مسلح افواج کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور اس کی کل مالیت بڑھ کر 34 ہزار 500 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدوں پر بھارت امریکا کے سینیئر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب ایک ماہ قبل ہونے والی چار ممالک کی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close