ریاستی الیکشن میں مودی کی پارٹی کی کامیابی کی ہیٹ ٹرک

بھارتی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے بی جے پی تیسری بار حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس اور بی جے پی میں سخت مقابلہ ہوا ہے۔ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی ہریانہ میں ہیٹ ٹرک کے لیے تیار ہے۔اب تک بی جے پی 47 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، جبکہ کانگریس 34 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر کو اسمبلی کی 90 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close