سمندری طوفان خطرناک ہونے لگا، وارننگ جاری

سمندری طوفان ’ملٹن‘ کیٹیگری 4 سے 5 میں تبدیل ہونے کے بعد تیزی سے امریکی ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق طوفان ملٹن بدھ کو پوری طاقت کے ساتھ شہر ٹمپا بے سے ٹکرائے گا۔بی بی سی کے مطابق گورنر ڈی سینٹیس اور صدر بائیڈن نے فلوریڈا کے لیے ہنگامی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے طوفان کے پیشِ نظر 5 لاکھ افراد کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔سمندری طوفان ملٹن کے زیرِ اثر 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ سمندر میں 12 فٹ اونچی لہریں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں سے سمندری طوفان ہیلین ٹکرایا تھا۔سمندری طوفان ہیلین سے 225 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close