25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس ؟؟؟ عوام بھڑک اٹھی

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کیے جانے پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے جمعہ کے دن ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی کہ ریاست میں 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ فی فیملی 100 روپے واٹر کنکشن کے چارجز عائد کیے جا رہے ہیں اور یہ لازمی بھی نہیں ہیں، جب کہ ٹوائلٹ ٹیکس نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق ریاست میں یہ افواہ پھیل گئی ہے کہ حکومت شہری علاقوں میں رہنے والوں کے مکانوں پر 25 روپے ٹوائلٹ ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ حکومت نے جمعرات کے دن اعلامیہ جاری کیا تھا کہ شہریوں سے واٹر اور سیوریج بل وصول کیا جائے گا، 100 روپے کے واٹر چارجز میں 25 فی صد ٹوائلٹ ٹیکس ہوگا۔

اس اقدام پر بی جے پی نے شدید تنقید کی، اور مرکزی وزرا نے ریاست کی کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 100 روپے کے چارجز لازمی نہیں ہیں، بڑے ہوٹلوں کو اس کے دائرہ میں لایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close