طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب میں 223 ہلاک، سینکڑوں لاپتہ

امریکا کی 6 ریاستوں میں سیلاب سے 223 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتا ہوگئے۔

شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 106 افراد ہلاک ہوئے۔ 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔شمالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد لاپتا ہوچکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 لاپتا افراد کی رپورٹوں پر کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افراد صحت مند ہیں۔پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی مدد سے 75 لاپتا افراد کے معاملے پر طریقے سے کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close