دہائیوں بعد پہلی بار بل گیٹس کو بڑا جھٹکا لگ گیا

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے پہلی مرتبہ ابتدائی دس (ٹاپ ٹین) شخصیات سے پیچھے ہو گئے۔1991 کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی طلاق ہے۔دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے پر لیری الیسن اور تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مارک زکربرگ، پانچویں پر برنارڈ آرنالٹ اینڈ فیملی، چھٹے نمبر پر ویرن بفیٹ، ساتویں نمبر پر لیری پیچ اور آٹھویں نمبر پر امانسیو اوٹیگا امیر ترین فرد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں