مسافر کشتی کو خوفناک حادثہ

نائیجر (پی این آئی) نائیجیریا میں مسلمانوں کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے جانے والے افراد کی کشتی الٹنے سے 150 افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کی ایمرجنسی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بابا نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ رات گئے نائیجیر ریجن کے علاقے موکوا میں پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں 300 افراد سوار تھے جو مسلمانوں کے سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تاہم دیگر افراد کی تلاش کا کام جارہی ہے۔عبداللہ بابا نے کہا کہ مزید افراد کو بچانے کے لیے امدادی کارکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس جون میں کوارا ریاست کے دریائے نائیجر میں کشتی ٹوٹنے سے 108 افراد ڈوب گئے تھے، جس میں 250 سے زائد افراد سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close