روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے سینکڑوں پاکستانی پھنس گئے

فنوم پین (پی این آئی) روزگار کی تلاش میں سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں پھنس گئے ہیں، پاکستان میں سمگلرز نے نوجوانوں کو جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا تھا۔

نوجوانوں کی جانب سے حکومتِ پاکستان سے رہائی کی درخواست کی گئی ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری کا بتا کر بھیجا گیا تھا۔ اب ہمیں کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے اور رہائی کے لیے پیسوں کا تقاضہ کر رہے ہیں۔متاثرہ شخص نے مزید بتایا کہ تمام لوگوں کا تعلق پاکستان پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ادھر کمبوڈیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو 00سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہے ہیں، سفارت خانے نے مداخلت کرکے 90 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close