ہیروئن اسمگلنگ، دمام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

دمام (پی این آئی) ہیروئن اسمگلنگ کے الزام  میں پاکستانی شہری کو  سعودی عرب کے شہر دمام میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔۔۔۔۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں

کہا ہےکہ ندیم شہزاد نامی پاکستانی شہری کو  ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔۔۔۔۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قتل کی سزا سنائی تھی جس کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔۔۔۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا  ہےکہ مجرم کی سزائے موت پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close