ایک اور بڑا استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے بطور احتجاج کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی کو منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کہہ دیا۔ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو چیئرپرسن کے فرائض بھی سرانجام دے چکی ہیں۔سعید وارثی کے استعفے پر کنزرویٹو پارٹی کا مؤقف ہے کہ سعیدہ وارثی سے ان کی مبینہ’ تقسیم کرنے والی زبان‘ کے حوالے سے تفتیش کی جانی تھی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام شکایات بغیر کسی تعصب کے سنی جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعیدہ وارثی کے خلاف شکایت مریہ حسین سے متعلق ایک پوسٹ کے حوالے سے تھی، سعیدہ وارثی نے مریہ حسین کو عدالت سے بری ہونے پر ایک پوسٹ میں مبارکباد دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں