سیاسی رہنما پر سرکاری گاڑی میں خاتون سے زیادتی کا الزام

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) پر خاتون نے سرکاری گاڑی میں جنسی زیادتی کا الزام لگادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے منیرتھنا نائیڈو پر عصمت دری کے کیس میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ کرناٹک کے آر آر نگر حلقے سے ایم ایل اے نے ودھان سودھا کے ساتھ اپنی سرکاری گاڑی میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منیرتھنا کو ہنی ٹریپ اور خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

یہ تحقیقات سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومیا لتھا کی سربراہی میں سینئر آئی پی ایس افسر بی کے سنگھ کی نگرانی میں جاری ہیں۔منیرتھنا کو 24 ستمبر کی رات بنگلور سینٹرل جیل سے سی آئی ڈی دفتر منتقل کیا گیا تھا اور 25 ستمبر سے انہیں کئی بار پوچھ گچھ کےلیے طلب کیا جا چکا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ان کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم ملزم کا موبائل بھی تلاش کررہی ہے، ملزم کا دعویٰ تھا کہ ان کا موبائل کہیں گم ہوگیا ہے، تاہم تحقیقاتی ٹیم نے ان کے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کرلیا ہے اور اسے ٹریس کرنے کی کوشش کررہی ہے، خاتون نے الزام عائد کیا گیا منیر تھا نے اسی موبائل سے ویڈیو کالز کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close