بدنام زمانہ جیل سے 1685 قیدی کیوں رہا کر دیئے گئے؟

وسطی افریقہ کا ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی ایک انتہائی بدنامِ زمانہ جیل سے تقریباً 1685 شدید بیمار قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قیدیوں کی رہائی جیل میں بڑھتی تعداد کو کم کرنے کے اقدام کے تحت ہے۔قیدیوں کو اتوار کو دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل سے رہا کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے کچھ قیدی بہت ہی برے حالات میں تھے جن میں سے ایک کے پاؤں پر بہت ہی گندی پٹی بندھی ہوئی تھی جبکہ کچھ قیدی کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے اور کچھ قیدی غذائی قلت کا بھی شکار نظر آ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ اسی جیل کے 129 قیدی جیل توڑنے کی کوشش میں ہلاک ہو گئے تھے۔مقامی حکام کے مطابق کچھ قیدیوں کو سیکیورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ دیگر بھگدڑ کے دوران کچلنے کی وجہ سے مارے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں