زیادتی کیس کا ملزم پولیس کی گاڑی میں مارا گیا

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بدلاپور جنسی زیادتی کیس کے ملزم کو پولیس تحویل میں مار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس وین میں ملزم کے حملہ کرنے پر جوابی فائرنگ میں 23 سالہ خاکروب اکشے شندے مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسکول کے خاکروب کو پوچھ گچھ کےلیے تلوجہ جیل سے بدلاپور لے جایا جارہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ بدلاپور میں 2 چار سالہ بچیوں کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں ملزم اکشے شندے کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

پیر کے روز پولیس وین کے اندر فائرنگ کے تبادلے میں اکشے شندے مارا گیا، اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شام ساڑھے 6 بجے ممبرا بائی پاس کے قریب پیش آیا، اس دوران اکشے شندے نے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سے ریوالور چھین کر 3 گولیاں چلائیں، ان میں ایک پولیس اہلکار کی ٹانگ میں لگی باقی نشانے خطا گئے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور دفاعی فائرنگ میں ملزم اکشے شندے ابتدائی طور پر زخمی ہوا، جسے زخمی اہلکار کے ہمراہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے جے جے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اکشے شندے کو 17 اگست کو زیادتی کی شکار بچیوں کے والدین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔تھرڈ پارٹی کی طرف سے اسکول میں خاکروب کا کام کرنے والے ملزم نے 12 اگست کو اسکول کے ٹوائلٹ میں 2 بچیوں سے بدسلوکی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close