نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں شیروں نےلوگوں کو خوفزدہ کردیا، جس کے باعث2 روز کے لیے سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے ضلع پوڑی گڑھوال میں شیروں کی دہشت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شیروں کے حملے کو دیکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے تحصیل دواری کھال کے 9 سکولوں کو 23 اور 24 ستمبر کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سکول بند رکھنے کا اعلان طلبا و طالبات کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ایجوکیشن افسر کی جانب سے طلبا و طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی گزارش کے بعد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایجوکیشن افسر نے ضلعی مجسٹریٹ کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی تھی کہ ہفتہ کی صبح 7 بجے دواری کھال علاقہ کے تھانگر گاؤں میں ایک طالب علم پر شیر نےحملہ کر اسے زخمی کر دیا تھا۔اس کے علاوہ تھانگر کے سرکاری پرائمری سکول کے پاس بھی شیر کو دیکھا گیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی ٹیم شیروں کو پکڑنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں