نیوز چینل کے بیورو آفس پر دھاوا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے راملہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیورو کو 45 روز کےلیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ حکم اسرائیلی فوجی اتھارٹی کی طرف سے آیا، حالانکہ یہ دفتر اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی کنٹرول والے علاقے اے میں واقع ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اسرائیل نے اوسلو معاہدے کے تحت علاقے اے میں کارروائی کی ہو، جہاں راملہ واقع ہے اور فلسطینی اتھارٹی (PA) کا صدر دفتر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close