امریکا میں فائرنگ، ہلاکتیں ہو گئیں

امریکی ریاست الاباماکےشہربرمنگھم میں رات گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 11 بجے الاباماکے شہربرمنگھم کے تفریحی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجےمیں 4 افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں زخمی ہیں۔خبر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 خواتیں شامل ہیں جن میں سے 3 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔ الاباما پولیس کے افسر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کی تعداد ایک سے زائد تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے مگر اب تک اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close