بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں ماں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

اسلام آباد(پی این آئی)بھارت میں بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں دل کا دورہ پڑنے سے والدہ انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے علاقے ولسد میں ایک خاتون کو اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کو اپنے بیٹے کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسٹیج سے منہ کے بل نیچے گرتی ہے، تقریب میں موجود افراد خاتون کو اٹھا کر اسٹیج پر لٹاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close