لبنان میں پیجر دھماکوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
سلامتی کونسل کے صدر کے مطابق لبنان میں پیجر دھماکوں پر سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔لبنان میں مسلسل دوسرے روز الیکٹرانک کمیونیکیشن ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے۔ آج حزب اللّٰہ اور حامیوں کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکوں سے اپارٹمنٹس، دکانوں، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 4 افراد جاں بحق، 100 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
ایک دھماکا گذشتہ روز پیجر دھماکوں میں جاں بحق افراد کے جنازے کے دوران بھی رپورٹ ہوا، گذشتہ روز لبنان میں حزب اللّٰہ اور حامیوں کے زیر استعمال ہزاروں پیجر ڈیوائسز میں بیک وقت دھماکوں میں 18 افراد جاں بحق اور 400 ہزار زخمی ہوئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللّٰہ کے زیراستعمال 5 ہزار پیجرز میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے عام سیکیورٹی نظام سے پتہ نہ چلنے والا تباہ کن کیمیائی مواد پیٹن ( PETN) نصب کیا تھا۔پیجرز بنانے والی تائیوانی کمپنی اپالو پیجرز کا کہنا ہے کہ پیجرز انہوں نے نہیں یورپ میں ان کی ڈسٹری بیوٹر کمپنی نے بنائے، تائیوان میں تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں